ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں ٹمپو نے دی بائک کو ٹکر؛ بائک سوار ہلاک؛ دوسرا شدید زخمی

انکولہ میں ٹمپو نے دی بائک کو ٹکر؛ بائک سوار ہلاک؛ دوسرا شدید زخمی

Sun, 01 Jul 2018 19:27:20    S.O. News Service

کارواریکم جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے انکولہ میں ٹمپو اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سواردوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔

مرنے والے کی شناخت کارتھیک دُرگیکر (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ہارواڈا کا رہنے والا تھا، جبکہ شدید طور پر زخمی ہونے والے کی شناخت وکرانت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

حادثہاتوار کی دوپہر کو اُس وقت  پیش آیا جب بائک ہارواڈا سے کاروار کی طرف جارہی تھی کہ ہارواڈا کراس نیشنل ہائی وے 66 پر  مخالف سمت سےآنے والی  ٹمپو نے بائک کو روند ڈالا۔ حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والے وکرانت کو فوری طور پر انکولہ کے سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امدا کے بعد کاروار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: